Category Archives: Sports

مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے کئی ریکارڈ بنائے

​مصباح الحق نے بطور کپتان بہت سے ریکارڈز اپنے پاؤں تلے روند ڈالے، بطور ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کپتان پہلے پانچ میچز میں فتح کا ریکارڈ بنایا، تریپن ٹیسٹ میچز کی قیادت کر کے بطور کپتان پہلے پاکستانی ہیں، اس سے پہلے یہ ریکارڈ عمران خان کے پاس تھا جنہوں نے اڑتالیس ٹیسٹ میں کپتانی کی بطور ٹیسٹ کپتان سب سے زیادہ فتوحات کا ریکارڈ بھی مصباح کے پاس ہی ہے، مصباح نے اپنے تمام 48 میچز میں 35 برس کی عمر کے بعد قیادت کی، اس عمر میں کسی نے بھی یہ اعزاز نہ پایا، مصباح نے بطور کپتان دس سے زائد سیریزجتوائیں جو ایشیا میں سب سے زیادہ ہیں، آسٹریلیا کے خلاف تیز ترین سنچری داغ کر مصباح الحق نے ریکارڈ بک میں ایک اور اضافہ کیا،، لیکن بطور ون ڈے کپتان کوئی بھی سنچری نہ کرنے کا ریکارڈ بھی مصباح الحق کے پاس ہی ہے، جو شائد کوئی دوسرا کپتان نہ توڑنا چاہے، ایک سال میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اور سب سے زیادہ رنز بنا کر سچن ٹنڈولکر، گیری کرسٹن اور ویرات کوہلی کے ریکارڈز اپنے پاؤں تلے روند ڈالے

Advertisements